گلگت بلتستان

وفاقی حکومت بہت جلد گلگت بلتستان کے لیے ڈھائی ارب روپے ریلیز کریگی، چیف سیکریٹری

1 (4)
گلگت(ریاض علی سے) چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بہت جلد ڈھائی ارب روپے گلگت بلتستان کو ریلیز کر دئیے جائیں گے۔جس کو ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل پر خرچ کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سنٹرل جیل گلگت کی زیر تعمیر عمارت کے دورے کے موقع پر کیں۔اس موقع پر چیف سکریٹری گلگت بلتستان کو جیل کی زیر تعمیر عمارت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کے آفیسران کو حکم دیا کہ ترقیاتی فنڈز کو جلد ازجلد خرچ کر کے ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل یقینی بنائیں۔انہوں نے قراقرم ہائے وے سے جیل تک روڑ تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کی اور سنٹرل جیل گلگت کی عمارت تعمیر کروانے والے اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔قبل ازیں انہوں نے آفیسرز میس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جس پر پانچ کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔اس موقع پر چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے محکمہ تعمیرات عامہ کے متعلقہ آفیسران اور ٹھیکیدار کو حکم دیا کہ اس منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،مقررہ مدت میں معیار کے ساتھ کام مکمل کیا جائے۔انہوں نے یقین دلایا کہ ٹھیکیدار کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوگی۔انہیں وقت پر رقم مل جایا کریگی اور فنڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button