چترال

چترال کودرپیش مسائل حل کرنے اورچیلیجیزکے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اندار عوام کے اعتماد پیدا کریں جلال

sa

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)چیئرمین کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک( سی سی ڈی این) چترال سابق ناظم محمدوزیرخان کے زیرصدارت ایک اہم اجلاس ہوا ۔جس میں خاص مہمان آغا خان فاؤنڈیشن جنیوا کے ریجنل ایڈ وائزر سید جلال الدین شاہ تھے۔اجلاس میںآرپی ایم آغا خان رورل سپورٹ پروگرام چترال انجینئرسردارایوب، (AKRSP۔PEDO) پراجیکٹ کے منیجرمحمد درجات علی ، AKRSPایلی پراجیکٹ کے منیجر فضل مالک،چیئرمین ایل ایس او کوہ محمدغفارلال،وائس چیئرمین سی سی ڈی این چترال شیرآغا،ممتازماہرتعلیم ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی،منیجرسی سی ڈی این عطاء اللہ،چیئرمین ایل ایس او تورکہوریچ جان محمد،چیئرمین ایل ایس اواپریارخون محمدرفعی ،وائس چیئرمین اسراراحمد،محمدیونس اے کے ارایس پی اورسماجی کارکن رحمت غفوربیگ موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین سی سی ڈی این چترال محمدوزیرنے کہاکہ چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک چترال کی دیر پا ترقی کے لیے کمیونٹی بیسڈ مقامی اداروں کا ایک نمائندہ ادارہ ہے جو معاون مقامی اداروں یعنی ایل ایس اوز (LSOs) کی معاونت کرتا ہے۔انہوں نے چترال میں ایل ایس اوز کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر خاص مہمان آ غا خان فاؤنڈیشن جنیوا کے ریجنل ایڈ وائزر سید جلال الدین شاہ نے کہاکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک( سی سی ڈی این) اورایل ایس اوز چترال کی ترقی کے لئے ایک اہم اقدام اُٹھایاہے ۔انہوں نے کہاکہ چترال کودرپیش مسائل حل کرنے اورچیلیجیزکے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اندار عوام کے اعتماد پیدا کریں ،مالی اور معاشی بہتری لائے۔جس کودیکھ کرسرکاری اورغیرسرکاری ادارے آپ پراعتماد کرسکیں۔اورعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button