چترال

آرسی ڈی پی چترال کے زیراہتمام ہونے والے سہ ماہی مختلف پروگرامات اختتام پذیر

Untitled-1

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)ساتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان کے تعاون سے سی اے ڈی پی پروگرام کے تحت آرسی ڈی پی چترال کے زیراہتمام ہونے والے سہ ماہی مختلف پروگرامات جس میں پارٹنراگنائیزیشن کے ساتھ دوروزہ ٹریننگ اورورکشاپ،نوجوانوں کے لئے ایک ٹریننگ،لوکل نیٹ ورک کے ساتھ میٹنگز،پیس ڈائیلاک،سوشل موبلائزیشن کے دومیٹنگ اورایک ایفار ایجنڈے پرورکشاپ اختتام پذیرہوئی۔ان پروگرامات میں فیض آبادہنوں،مہمدم آباد،ہنوں دہار،بلچ،اوچست،جغور،خورکشاندہ اورچمرکن کے میل فیمل تنظیمات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔پروگرام سے آرسی ڈی پی چترال کے کوآڈینیٹرانجینئرتیمورشاہ ،ڈپٹی کوآڈینیٹرنسرین بی بی اورایس او عبدالنادرنے کہاکہ ساتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان عوام کوتربیتی ورکشاپ کے ساتھ ساتھ اجتماعی کاروباری مواقع بھی فراہم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال کوقدرت نے خوبصورتی کے ساتھ امن سے بھی نوازاہے۔اس امن کوبحال رکھنے کے لئے ساتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان تربیتی ورکشاب،مختلف امور پرٹریننگ وغیرہ دے کرعوام اور خاص کرنوجوان نسل میں تبدیلی لانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ادارے کوشش کرکے سرکاری اداروں اورعوام کے درمیان فاصلے کوختم کرنے کوشش کررہے ہیں تاکہ عوام سرکاری اورغیرسرکاری اداروں سے اپناحق صحیح طریقے سے حاصل کرسیکیں۔اس موقع پرمولانا صلاح الدین ،قاری بشیراحمد،جمشیدخان،برہان،اورخواتین تنظیم بلچ کے صدر بی بی نہاد نے ارسی ڈی پی چترال کی خدمات کوسراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کہ وہ اپنے پارٹنرزاداروں سے ملکر تربیتی ورکشابوں کے ساتھ ساتھ مرداورخواتین کو کاروبارکے لئے مختلف مشینوں کے ساتھ اچھے تربیت بھی فراہم کئے ۔اورائندہ بھی بھرپوراُمیدکی یقین دہانی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button