چترال

ٹرانسپورٹ کرایوں کے حوالے ڈپٹی کمشنر چترال کے زیرصدارت اہم اجلاس نیاریٹ لسٹ مقرر

6459516719_4395553c81_z

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)عوامی نمائندوں ،اڈہ والوں اورڈرائیوریونین کے عہدادورں کاریٹ لسٹ کے حوالے سے ایک ضروری اجلاس ڈپٹی کمشنر چترال امین اؒ ؒ ؒ ؒ لحق کی زیرصدارت ہوئی جس میں متفقہ طور پرٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پرمناسب عملدآمدکرتے ہوئے نیاکرایہ نامہ جاری کردی جس کے مطابق چترال ٹو روالپنڈی /اسلام آباد 920روپے ،چترال ٹوپشاور770 روپے،چترال ٹودیرفلائنگ کوچ375 روپے ،فورویل لینڈکروز 450روپے ،غواگئے 520روپے،اسی طرح چترال ٹوبونی 123روپے ،چترال ٹوپرواک پائین 140 روپے،چترال ٹوپرواک بالا 150روپے،چترال ٹومستوج 250روپے، چترال چوئیچ 270روپے ۔چترال ٹوکارگین 280روپے ،چترال ٹوکہوژ 280روپے ،چترال ٹوبریپ 301روپے ،چترال ٹودیزگ 342روپے ،چترال ٹوخروزگ ،مہرتینگ 350روپے ،چترال ٹوبانگ پائین ،بالااورمیراگرام نمبر۲ 372 – روپے ،چترال ٹوپاؤر 380روپے، چترال ٹو ژوپو 390روپے ، چترال ٹودوبارگر 420روپے ،چترال ٹوشوشت 465روپے ، چترال یارخون لشٹ 515روپے چترال ٹوگشٹ 280روپے ،چترال ٹوبالیم 315روپے،چترال ٹوسولاسپور335روپے،چترال ٹواستارو180روپے، چترال ٹوشاگرام 252روپے،چترال ٹواچنوبالا315روپے، چترال ٹوموریچ ،سلاندور اورسیروکوچ340روپے اورریچ بالا360روپے مقررکیاگیا۔ اسی طرح فی من سامان کاکرایہ سواری کے کرایے کااداہوگایعنی اگرفی کس سواری کاکرایہ 100روپے ہے توفی من سامان کاکرایہ 50روپے ہوگا۔اسی طرح تفصیلی کرایہ نامہ ضلع بھرکے لئے جاری کردیاگیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیورحضرات نیاکرایہ نامہ شیشوں پر چسپان کریں ۔اورمسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے ۔قانون کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ ڈرائیور کالائسنس منسوخ کیاجائے گااوراس کی گاڑی ایک مہینے تک تھانے میں بندکیاجائیگا۔ہرسوری 20کلوگرام سامان فری لے جاسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button