گلگت بلتستان

گلگت سے راولپنڈی جاتے ہوے ماں اور بیٹے کو اغواء کرنے کے الزام میں دس ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

گلگت ( عبدرلرحمان بخاری ) ایک کروڈ روپے تاوان کے لئے ماں بیٹے کو اغوا کرنے والے دس ملزمان کو عدالت نے جیل بجھوادیا گلگت سے راولپنڈی جاتے ہوے پٹن کوہستان کے مقام پر طالب علم سجاد احمد جان اور ان کی والد ہ کو آنٹھ نومبر دو ہزار چودہ کو دس ملزمان نے مسافر گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا تھا او ر رہائی کے بدلے ایک کروڈ روپے دینے کی ڈیمانڈ کی تھی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوے آنٹھ روز بعد ماں اور بیٹے کو بازیاب کرایا تھا اغوا براے تاوان کے مقدمے میں دس ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی تھی بدھ کے روز سیشن کورٹ داسو کوہستان کے جج سردار ارشد خان نے ملزمان کی ضمانت منسو خ کردی اور ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button