صحتگلگت بلتستان

الفلاح ویلفیئر فاونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل

alfalah 2

گلگت(پ ر) الفلاح ویلفیئر فاونڈیشن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر میں زیر صدارت چیئرمین الفلاح فائونڈیشن نجیب الحسن منعقد ہوا ۔اجلاس کے آخر میں ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ دکھی انسانیت کی خدمت الفلاح فائونڈیشن کی پہچان ہے اور اپنے قیام سے لیکر آج تک بلا رنگ و نسل دکھی انسانیت کی حقیقی معنوں میں خدمت سر انجام دے رہا ہے جو کہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔

Alfalah

الفلاح ویلفیئر فاونڈیشن گلگت بلتستان نے ایک چھوٹی سی کاوش دکھی ضرورت مند انسانیت کی دلجوئی کیلئے شروع۔ گلگت شہر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال ،سٹی ہسپتال کشروٹ ،سی ایم ایچ ،آغا خان ہیلتھ و دیگر طبی مراکز میں موجود مریضوں کیلئے گرم کمبل ،سرہانے ، گلاس ،جگ و پیا لے وغیرہ فری استحمال کے لیے مہیا کرنے کا بندوبست کیاگیا ہے۔ ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جس کسی کو بھی ان چیزوں کی ضرورہو الفلاح ویلفیئر فائونڈیشن گلگت بلتستان کے مر کز آفس واقع پونیال روڈ نز د نوبل بک اسٹشنیری فرسٹ فلور سے حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف شعبہ جات کے ذریعے خدمات سرانجام دیتے ہیں ۔ اور ہماری مخیئر حضرات ، اداروں ، ذمہ داران سے خصوصی اپیل اور دعوت فکر دیتے ہیں کہ وہ ان فلاحی امور میں ہماری رہنمائی و تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ فلاحی امور اور دکھی انسانیت کی دلجوئی ہوسکے۔ یہ اشیا بلاتفریق فری دی جائے گی، ضرورت مند فرد قومی شناختی کارڈ اور رابطہ نمبر دینے کے پابند ہونگے۔۔ ضرورت ختم ہونے کے بعد ان تمام چیزوں کو صیح و سالم واپس جمع کرائینگے تب انکا قومی شناختی کارڈ واپس دیاجائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button