سیاستگلگت بلتستان

بالاورستان نیشنل فرنٹ نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کر دیا

گلگت(نمائندہ ) بالاورستان نیشنل فرنٹ کے مرکزی آفس میں اتوارسے رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بالاورستان نیشنل فرنٹ کے مرکزی رہنما صفدر علی،جانان شاہ ،افتخار حسین، اعجاز الحق، محبوب علی، عرفان گلگتی اوردیگر نے ایک اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں صفدر علی نے کہا کہ اب قوم کو لالچ اور خوف سے نکل کر اپنے حقوق کے لیے میدان میں اتر نا ہوگا۔ اب وہ زمانہ ہے کہ یوتھ سامنے آئیں،طلباء سامنے آئیں، اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد کریں۔ اپنے حق کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنیں۔

رکنیت سازی کے اس مہم میں عوام ،طلباء ،یوتھ سے اپیل ہے کہ وہ باشعور قوم بنتے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اور آنے والے وقت کے لیے قوم کی خدمت کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button