گلگت بلتستان

شگر: شگر بازار میں لگے ڈس بنز خستہ حال

shigar

شگر(عابد شگری) شگر بازار میں لگے ہوئے ہزاروں مالیت کے ڈس بنز میں کچرا پڑے پڑے سڑنے سےبنز بھی بےکار ہونےلگے۔ تحصیلدار شگر کی کوششوں سے ایل جی آر ڈی اورایک این جی او کی جانب سے شگر بازار کے مختلف جگوں پر کچرا اُٹھانےکیلئے ہزاروں مالیت کےڈس بنز نصب کیےگئے تھے۔ بازار کمیٹی شگر کی ذمہ داری لگائی تھی کہ ان کچروں کو ٹھکانے لگانے اور بازار کی صفائی اور ستھرائی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں۔

اب بازار کمیٹی شگر صرف نام کا رہ گیاہے۔ان کی قیام سے اب تک کوئی بھی کام نہیں ہوسکاہے۔ ان ڈس بنوں سے کچرا اُٹھانے اور بازار کی صفائی ستھرائی کیلئے تمام دکانوں سے پیسے بھی جمع کیا گیا تھا لیکن ابھی تک ان ڈس بنز سے کچرا اُٹھانے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہوسکا۔جس کی وجہ سے ان میں جمع کچرا سڑنے سے ان ڈس بنوں کے حالت بھی خستہ ہونےلگے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button