گلگت بلتستان

گلگت: ایم کیو ایم کا کارکنوں کے قتل کیخلاف گلگت میں احتجاج

MQM Glt

گلگت(فرمان کریم) پورے ملک کی طرح گلگت میں ایم کیوایم کے کارکنوں نے کراچی میں کارکنوں کے قتل کے خلاف یوم سوگ منایا۔ کارکنوں نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔

مرکزی سکرٹیریٹ جماعت خانہ بازار میں ایم کیو ایم کے رہنما سید محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کراچی میں ایک سازش کے تحت ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کو قتل کیا جارہا ہےجس کی شد ید مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس بے گناہ کارکنوں کو قتل کررہے ہیں۔ پولیس ان بے گناہ کارکنوں سے رشوت طلب کرتے ہیں اوررشوت نہ دینے پر ان کو شہید کیا جاتا ہے۔ ان کالی بھیڑوں کو حکومت سندھ کی طرف سے پشت پناہی حاصل ہے۔ حکومت سندھ ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزان نظر آتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر دور حکومت میں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایم کیو ایم ہمیشہ صبر کرتی آرہی ہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور سند ھ حکومت پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کرے اور فوجی عدالتوں میں ان افراد کے خلاف مقدمات چلائیں جائیں۔ ایسے افراد محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button