گلگت بلتستان

گلگت: سید ضیا ء الدین رضوی کی دسویں برسی کے سلسلے میں تعزیتی جلسہ

Rizvi anniversary

گلگت (پ۔ر) شہید سید ضیا ء الدین رضوی عالم با عمل تھے اور اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے اور ایسے عالم صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ شہید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اس کے مشن کو پورا کرنے کے لئے جہددوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید راحت حسین الحسینی و شیخ مرزا علی نے امپھری میں سید ضیاء الدین رضوی کی دسویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

تعزیتی جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں قائد شہید کے فکر و فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔وہ کبھی ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہےاور ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا۔ علاقے میں امن و محبت کے فروغ کے لئے ظلم کے خلاف صدائے حق بلند کرتے رہیں۔

جلسے میں قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں اس بات پر زور دیا گیاکہ شہید کے قاتلوں کو سزا دے کر سر عام پھانسی دی جائیں اس منصوبے میں شامل قوتوں کو بے نقاب کیا جائیں۔

قرارداد کے مطابق گلگت بلتستان میں بجلی بحران کے حل کے لئے فوری طور پر میگا پاور پروجیکٹس پر کام شروع کیا جائے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں انصاف کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں اور کسی کے ساتھ ظلم نہ کیا جائیں۔ کسی خاص فرقے کو دیوار سے لگانے کی سازش کی تو بھر پور مزاحمت کرینگے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سید ضیاء الدین کیس کے ماسٹر مائنڈ قاری ندیم جو پنڈی جیل میں ہے ملٹری کورٹس کے زریعے ٹرائل کرکے سر عام پھانسی پر لٹکایا جائیں۔ ضرب عضب آپریشن کے بعد دہشت گردوں کا گلگت بلتستان کی طرف رخ کرنا اور حکومت کی بے حسی سوالیہ نشان ہے۔ تمام افغانی باشندوں کو صوبہ بدر کرکے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button