گلگت بلتستان

ہنزہ نگر: ایل جی اینڈ آر ڈی ملازمین سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ عوام کے ترقیاتی فنڈز سےکی تنخواہیں ادا نہیں ہونگے، ڈپٹی کمشنر

DC

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ایل جی اینڈآر ڈی ہنزہ نگر کے ملازمین پچھلے سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، گھروں کے چولہےٹھنڈے ہوکر رہ گئے ہیں، جبکہ بچوں کے تعلیمی اخراجات بند ہونے کی وجہ سے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے کہا ہے کہ عوام کے ترقیاتی فنڈز سے ان کی تنخواہیں ہر گز ادا نہیں ہونگے۔

ہنزہ نگر سے تعلق رکھنے والے درجنوں ملازمیں ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کے دفتر کے سامنے دھرنا لگا کر بیٹھ گئے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں دینا مشکل ہو گیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک پچھلے سات ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کردی جاتی ڈیوٹی کا بایکاٹ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی اینڈ آر ڈی کے ملازمین ڈی سی ہنزہ نگر کے ملازمین نہیں ہے کہ وہ ان کو تنخواہیں ادا کرے، یہ ذمہ داری ڈی ڈی ایل جی آینڈ ڈی اور ان کے بالا حکام کی ہیں جنہوں نے اپنے دفتروں کے حساب سے بھرتیاں کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایت کے مطابق لوکل گورنمنٹ فنڈذعوام کے فلاح و بہبود اور چھوٹے ترقیاتی اسیکموں پہ عوام کی مشاورت سے خرچ ہونگے۔ عوام کے ترقیاتی فنڈز سے ایل جی آینڈ آر ڈی کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کر سکتے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام کے ترقیاتی فنڈز کو کھبی ضائع نہیں ہونے دینگے بلکہ ان کو عوامی ترقیاتی کاموں پر عوام کے مشورے سے ہی خرچ کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button