گلگت بلتستان

گلگت، پندرہ سالہ طالب علم دو دنوں سے لاپتہ

Untitled-1
گلگت(صفدر علی صفدر) گلگت شہر کے گنجان آباد علاقے کنوداس مسلم کالونی سے 15سالہ طالب علم پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ منگل کو سٹی تھانہ پویس کے مطابق محسن علی ولد رحمت علی ساکن طاوس یاسین دو روز قبل خومر جانے کی غرض گھر سے نکلا تھا اور ابھی تک واپس مڑ کر نہیں آیا جس پر بچے کے والد نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے لئے سٹی تھانہ پولیس کو درخواست دی ہے۔ پولیس کے مطابق درخواست میں گمشدہ طالب علم کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا محسن جو کہ الحیات پبلک سکول گلگت میں جماعت نہم کا طالب ہے ،مورخہ 12جنوری کو خومر میں مقیم اپنے رشتہ داروں سے ملنے کی غرض سے گھر سے غائب ہوگیاہے اور دو دن بعد بھی ان کا کوئی آتہ پتہ نہیں چل سکا ۔جس کی وجہ سے والدین سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔ پولیس نے والد کی درخواست پر محسن کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے تاہم انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گمشدہ طالب علم کی برآمدگی کے لئے پویس کی مدد کریں اور کسی قسم کی اطلاع ملنے پر تو ان نمبرات پر اطلاع دیں۔ ،05811930114 ،03122911227
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button