صحتگلگت بلتستان

ہنزہ: انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

ہنزہ نگر( بیورو رپورٹ ) ڈی ایچ او ہنزہ نگر اور اس کے دیگر ماتحت افسران وپیرامیڈیکل سٹاف عوام کو صحت کی بھرپور سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگرعمراان علی سلطان نے پولیو کے حوالے سے منحقدہ اجلاس میں کہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت کے اہلکارگھر گھر، بس سیٹنڈ اوردیگر اہم ضروری مقامات پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ آنے والے مہم میں ضلح میں موجود پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت ہنزہ نگر کو پولیو اور دوسرے مہموں میں بھرپورتعاون کریگی۔ انہوں نے ہنزہ نگر کے دور افتادہ علاقوں ہسپر، شین بار، چیپورسن اور شمشال میں سردی کے باعث خصوصی اقدامات پر زور دیا۔ انھوں نے محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کو ہداہت دی کہ محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے تاکہ سرمائ چھٹیوں کیوجہ سے کوئی بھی بچہ پولیو سے محروم نہ رہے۔

اس سے قبل ڈی ایچ او ہنزہ نگر ڈاکٹر شیر حافظ نے پولیو کے حوالے سے رکھی گئی منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں محکمہ صحت ہنزہ نگر نے عوام کو صحت کی سہولت دینے میں تقریباً 100فیصد کا میابیاں حاصل کی ہے۔ اور انشااللہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر لائین ڈیپارٹمنٹ کی تعاون سے عوام کو مزید بہتر سہولیات میسر کرینگے۔ اس وقت ہنزہ نگر فری پولیو علاقہ ہے۔ ڈی ایچ او ہنزہ نگر ڈاکٹر شیر حافظ نے کہا کہ محکمہ پولیس ہنزہ نگر کے خارجی و داخلی بیریل کے ذریحے پولیو مہم کو کا میاب بنانے میں اہم کرداراداکر رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button