چترال

صوبے میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرائے جائے، آواز پروگرام فورم تحصیل میں سیاسی عمائیدن ور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا مطالبہ 

DSC08897

چترال(بشیر حسین آزاد)عوام میں سیاسی بیداری اور شعور کی بیداری کے لئے کوشان تنظیم ساؤتھ ایشیا ء پارٹنرشپ (ایس اے پی) کے زیر اہتمام تحصیل آواز فورم میں سیاسی عمائیدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی سے عوامی مسائل گراس روٹ لیول پر حل ہوں گے جبکہ خواتین کے مسائل خواتین نمائندے ہی سمجھ سکتے ہیں اور یہ بلدیاتی اداروں کی موجودگی میں ہی ممکن ہے۔ بدھ کے روز منعقد ہ فورم میں ایس اے پی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد اسماعیل اور سول سوسائٹی کے نمائندے رحمت الٰہی، نیازاے نیازی ایڈوکیٹ، نیاز علی شاہ، جہان آراء، آفتاب رحیم ایڈوکیٹ،قاضی احمد سعید اور دوسروں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی روڑے اٹکانے والے منتخب نمائندگان اسمبلی ہیں جو کہ اپنے اختیارات میں کسی کو شامل ہونا پسند نہیں کرتے ۔ انہوں نے آنے والے لوکل باڈیز الیکشن میں خواتین کو مزید نمائندگی دینے کے ساتھ ساتھ یوتھ کو بھی موثر بنیادوں پر نمائندگی کا مطالبہ کیا ۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ بہت جلد چترال کے یوتھ کے لئے یوتھ ریسروس سنٹر کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے چترال کے یوتھ مستفید ہونگے۔اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بازار میں ڈاکٹری نسخے کے بغیر بعض حساس قسم کی ادویات فروخت کرنے پر پابند ی لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ بمبوریت اور دوسرے کالاش وادیوں میں پاک ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا پروگرام ختم ہونے کے بعدسامان وغیرہ ادھر ہی رہنے دیا جائے ۔ آواز فورم کے نمائندوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی۔پی۔ او چترال سے اس توقع کا اظہار کیاکہ وہ چترال میں منشیات کے کاروبار کا قلع قمع کرے اور اس میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ لے جوکہ اس وقت ایک سنگین صورت اختیار کرچکی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button