جرائمگلگت بلتستان

محکمہ ماحولیات نے ٹائر اور آئل فلٹر جلانے پر 4 افراد کو حوالات میں بند کر دیا

گلگت( فرمان کریم) محکمہ ماحولیات نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تحفظ ماحولیات ایکٹ 1997 اور تضیرات پاکستان ایکٹ 1999 کے تحت چھاپہ مار کر ٹائر اور آئل فلٹر جلانے پر 4 افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

بدھ کے روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات سید منور حسین اور تحصلیدار درجہ اول فیاض احمد نے یادگار چوک، شہید ملت روڈ اور ائیرپورٹ لنک روڈ پر چھاپہ مارکر 4 افرادمحمد علی ولد درویش علی ساکن جوٹیال، سجاد علی ولد سلطان علی ساکن سکوار، محمد سیلم ولد جمعہ میر ساکن سکارکوئی اور رحمان گل ولد کوچن ساکن صوابی کو گرفتار کر کے سٹی تھانے کی حوالات میں بند کردیا ہے۔ ان افراد پر ٹائر، پلاسٹک بیگز اور آئل فلٹر سرعام جلانے کا الزام ہے۔

واضع رہے کہ محکمہ موحولیات نے گلگت میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے اشہتار کے ذریعے عوام کو انتباہ کیا تھا کہ فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button