ثقافتگلگت بلتستان

اسکردو: معروف شاعر محسن نقوی کی 19 ویں برسی کے حوالے سے تقریب

fikr01

اسکردو(نامہ نگار) معروف شاعر محسن نقوی کی 19ویں برسی کے حوالے سے فکر شوشل فور م کے زیر اہتمام ایک تقریب میں انکی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی نامورشاعر پروفیسر حشمت علی کمال الہامی جبکہ شاعر و قلمکار بشارت ساقی اور رسول تمنا تقریب کے مہمان خصوص تھے۔

اس موقعے پر خطاب کرتے پروفیسر حشمت الہامی نے کہا کہ محسن نقوی ایک عہد ساز شاعر تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے زریعے لوگوں کو پیغام امن دینے کی کوشش کی اور پوری زندگی معیاری ادب کے فروغ کے لیے صرف کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فکر شوشل فورم ایک معیاری ادبی تنظم ہے جو ہر موقعے پر اپنا کردار احسن طریقے سے بنھاتی ہے۔ ادب کے ساتھ ساتھ سماجی امور میں بھی فکر کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

شاعر و ادیب رسول تمنا نے کہا کہ محسن نقوی ایک اچھے انسان اور باصلاحیت شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے مقرر بھی تھے۔ فکر شوشل فورم ادب کے فروغ کے لیے جو کار ہائے نمایاں انجام دے رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ بشارت ساقی اور میثم کاظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ محسن نے ہمیشہ لفظ کی شاعری کی اور ان کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔

محسن نقوی 15 جنوری 1996 کونامحلوم افاد نے مون لائٹ مارکیٹ لاہور میں شہید کر دیا تھا۔ آپ کے معروف ترین کتب میں رخت شب، ریزہ حرف، بند قبا، فرات فکر اور خیمہ جاں قابل ذکر ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button