سیاستگلگت بلتستان

نگران کابینہ مسترد، ہنزہ نگر کو نظر انداز کرنا کسی صورت قبول نہیں: عمایدین نگر

caretaker

نگر(ریاض علی) نگر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماوں نے نگران کابینہ میں ہنزہ نگر کو نظر انداز کرنے پر نگران وزیراعلیٰ اور وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے نگران کابینہ کو مسترد کردیا۔

سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر، سابق ممبر اسمبلی میرزہ حسین، پی پی کے سینئر رہنماء زوالفقار علی مراد، امید وار قانون ساز اسمبلی حلقہ چار فدا حسین، سماجی رہنماء سنبل شاہ، فدا علی، اور دیگر نے نگران کابینہ میں ہنزہ نگر کو نظر انداز کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ اور وفاقی حکومت کی طرف سے ہنزہ نگرکو نظر انداز کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے اور عوام کبھی بھی برداشت نہیں کریں گی۔

ہنزہ نگر میں دیگر اضلاع کی نسبت بہت قابل، دیانتدار افراد اور ریٹائرڈ آفسیران موجود ہیں لہذا وفاقی حکومت اور نگران وزیر اعلیٰ فوری طور پر نگران کابینہ میں ہنزہ نگر کو نمائندگی دیں۔ بصورت دیگر عوام اپنے حقوق لینے کے لئے میدان میں آنے پر مجبور ہونگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button