سیاست

نگران کابینہ میں بلتستان، غذر اور ہنزہ نگر کو نظر انداز کرنا اکثریتی آبادی کے ساتھ زیادتی ہے، مرکزی انجمن امامیہ چھلت

گلگت(پ ر) مرکزی انجمن امامیہ چھلت شین بھر کی جانب سے چھلت نگر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی مرکزی جامع مسجد چھلت سے عملدار چوک تک نکالی گئی۔ جہاں پر شیعہ علماء کونسل ہنزہ نگر کے صدر علامہ شیخ منیر حسین منوری نے کہا کہ نگران کابینہ اکثریتی آبادی کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ بلتستان غذر اور ہنزہ نگر کو یکسر نظر انداز کرنا عوام کیساتھ زیادتی ہے ۔ایسے فیصلوں سے عوام میں مایوسی اور تشویش کی لہرپائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جغرافیائی حوالے سے اہمیت کے حامل علاقوں اور کمیونٹی کو نظر انداز کرنا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔جو کہ عوام کیلئے قابل قبول نہیں۔ نگران حکومت میں تمام ڈویژن اور علاقوں کو شامل کیا جائے ۔حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کیلئے قابل قبول فیصلہ کیا جائے ۔ریلی سے شیعہ علماء کونسل کے رہنما شیخ عبدالمطلب نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button