سیاست

ن لیگ کے نائب صدرابراہیم شنائی نے آ منہ انصاری کے بیانات کی شدید مزمت کردی

ibrahim-sanaiگانچھے(محمد علی عالم) پاکستان مسلم نواز گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ آمنہ انصاری کو ا س وقت کوئی بھی پارٹی قبول نہیں کر رہی ہے کسی بھی پارٹی میں جگہ نہ ملنے سے وہ حواس باختہ ہو گئی ہے جس وجہ سے وہ (ن) لیگ کے خلاف باتیں کر رہی ہے اگر (ن) لیگ معمولی سا اشارہ دے تو وہ پارٹی میں فوراً شامل ہو کر ضلعی صدر کے بوٹ پالش کر نے پر تیار ہو جائیں گے۔انہوں نے لاہور میں جا کر عوامی تحریک میں شامل ہونے کے لئے ممبر شپ لیا ہے اور کہا کہ پیڈ الیکشن کے لئے پیسہ دیں میں سیٹ جیتوں گی دوسری طرف وہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس جا کر پارٹی میں شامل ہونے کے لئے خود آفر دیتی ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ اس وقت آمینہ آنصاری اپنے الیکشن کے لئے پیسے کی بھیگ مانگتی پھر رہی ہے۔ وہ گانچھے حلقہ ٹو کی سیٹ کو فروخت کرنا چاہتی ہے مگر میں  یہ ہونے نہیں دوں گا۔ اس کو گانچھے کے عوام کی نہیں اپنی سیٹ کی فکر ہے گانچھے کے عوام خود باشعور ہیں. عوام خود جانتی ہے کہ کس کو ووٹ کو دینا ہے کس کو نہیں؟ یہ باتیں عوام کو سکھانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آمنہ انصاری نے اپنے منہ کو لگام نہیں دیا تو بہت مہنگا پڑے گا۔ (ن) لیگ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button