گلگت بلتستان

گلگت، ورکنگ پارٹی کی میٹنگ محکمہ صحت کا ایک منصوبہ منظور، تین کی منظوری کے لیے سفارش کی گئی

PND Pix
گلگت(پ ر) گلگت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ کا اہم اجلاس،268.586کی مجموعی لاگت سے محکمہ صحت کے کل4سکیموں میں سے تین(3)سکیموں کو اگلے فورم میں منظوری کیلئے سفارش کی گئی جبکہ ایک سکیم کو منظور کیا گیا۔ پی اینڈ ڈی آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد جہانزیب اعوان کر رہے تھے ۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے ذمہ داران شریک تھے۔اجلاس میں محکمہ صحت اور تعمیرات عامہ کے کل پانچ اہم سکیموں پر غور و خوص کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ کی ایک سکیم کو ضروری ترامیم کے ساتھ دوبارہ فورم میں لانے کی سفارش کی گئی۔
سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے اجلاس کے اختتام پرمحکموں کو ہدایت کی کہ آئندہ تمام سکیمیں اور پی سی ون(PC-1 )ضروری کاغذات کی تکمیل کے ساتھ فورم میں پیش کی جائیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button