سیاست

مشہ بروم کے عوام آئندہ انتخابات میں انجینئر اسماعیل کا بھرپور ساتھ دینگے

 Ismailخپلو(نمائندہ خصوصی) مشہ بروم کے عوام نے آئندہ انتخابات میں سابق صوبائی وزیر انجینئر اسماعیل کے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیاہے،عوام کا کہنا ہے کہ انجینئراسماعیل نے علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے تاریخی کام کیے ہیں اور آئندہ بھی وہ عوام کی بھرپور خدمت کرینگے،انہوں نے تعلیم کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے اس سلسلے میں مشہ بروم کالج کاقیام بہت کی اہم ہے جس سے علاقے میں ناخواندگی ختم ہوجائیگی ،اس کے علاوہ ہر جگہ مڈل اور پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا اس کے علاوہ کندوس بجلی گھر ،دم سم بجلی گھر کا قیام ،سیاچن تک میٹل روڈ کی تعمیر جیسے اہم منصوبے انجینئر اسماعیل کے کارنامے ہیں جسے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے عوام کا کہنا ہے کہ انجینئر اسماعیل کو ایک بار پھر کامیاب بنا کراپنا نمائندہ منتخب کرینگے،جن لوگوں کو شکایات ہیں وہ بھی جلد دور ہوجائیں گی،عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20سالوں سے انجینئر اسماعیل کی مسلسل کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر اور ترقی کیلئے بھرپور کام کیے ہیں۔آئندہ انتخابات میں بھی ہم انہیں بھرپور مینڈیٹ دیکر ایوان میں بھیجیں گے ،تاکہ علاقہ اور ترقی کرسکے اور تعلیم اورصحت کی سہولیات میسر حاصل ہو .

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button