سیاست

استورمیں آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہونگے، محبوب علی خان

fair-elections-in-pakistan-in-us-interest-csis-1364204381-8798( بیورو ر پو رٹ ) استور حلقہ II میں آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہونگے کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ وہ مختلف طرح کے کارڈ کا سہارا لیکر الیکشن میں کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قانون ساز اسمبلی محبوب علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران کابینہ میں شامل تمام ممبران قابل تعریف ہیں ۔ ہم خصوصاً استور سے عطیع اللہ ، حاجی نعمت اللہ اور مشتاق ایڈوکیٹ کو نگران کابینہ میں شامل کرنے پر نگران وزیر اعلیٰ سمیت وفاقی حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے استور کے عوام کے جذبات کا احترام کیا اور ہم یہ بھی توقع رکھتے ہیں عطیع اللہ سمیت دیگر ممبران آئندہ انتخابات کو صاف و شفاف بنانے میں اپنا بہترین کردار ادا کرینگے لیکن ہم سازش نہیں الیکشن کو عوامی طاقت اور کاررکردگی کی بنیاد پر جیتنا چاہتے ہیں جو کہ ایک سیاست دان کا مقصد ہے اور اس کو برقرار رکھنا چاہیے اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر علاقے کی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button