چترال

چترال میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جے یو ائی اور جماعت اسلامی کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

DSC09151 DSC09170 DSC09163 DSC09159 DSC09156چترال(بشیر حسین آزاد) 23 جنوری 2015 ؁ء بروزجمعہ گو لدور چوک چترال میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی پر مشتمل اسلامی جماعتوں کا مشترکہ احتجاجی مظاہر ہ زیر صدات مولانا عبدالرحمن منعقد ہوا جس میں فرانس کے جریدے کی طرف سے شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی گئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علماء کو اپس میں اتحاد کرکے اسلام دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا چاہئے اور حکمرانوں کو چاہے کہ گستاخ رسول کے مرتکب ہونے والے ملک اور ان کے حامیوں کا بائیکاٹ کرئے تاکہ آئیندہ کے لئے کوئی بھی ملک اس قسم کی ناپاک جرت نہ کرسکے۔جلسے سے مولانا اسرار الدین الہلال،قاری نسیم، حاجی مغفرت شاہ اورمولانا عبدالرحمن نے خطاب کیا اور اس احتجاجی مظاہر ہ میں ذیل قرار داد متفقہ طور پر منظو ر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ حکومتی سطح پر توہین رسالت کے خلاف تونا اور مضبوط موقف اپنا کر فرانس کے ساتھ تجارت سمیت سفارتی تعلق فی الفور ختم کرنے کا اعلان کرے۔اور ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جلداز جلد اسلامی ممالک کے تنظیم (O.I.C) اجلاس بلاکر توہین رسالت کے متعلق مضبوط لائحہ عمل طے کرکے ایسے گستاخ ممالک پر دباؤ ڈالا کر آئیندہ کیلئے ایسے گستاخانہ خاکوں کی سد باب کرائیں۔یہ کہ تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ ایمانی غیرت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فرانس کے مصنوعات کی مکمل بائیکات کریں۔جلسے کے آخر میں گستاخ رسول کا پتلہ نذر آتش کیا گیا۔جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button