گلگت بلتستان

نگران کابینہ میں نظرانداز کئے جانے پر شدید تحفظات رکھتے ہیں, یادگار یوتھ فیڈریشن کشروٹ

pic-chowk-yadgar2
گلگت (سٹاف رپورٹر)
گلگت بلتستان میں جب بھی حالات خراب ہوئے ہو یاسرکاری املاک کیلئے اراضی کی ضرورت پڑی ہے عمائدین کشروٹ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے نگران کابینہ میں نظرانداز کئے جانے پر شدید تحفظات رکھتے ہیں تحفظات دور نہ کئے گئے تو یادگار چوک کو بند کرکے غیرمعینہ مدت تک دھرنا دیں گے نگران وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نگرل، کشروٹ، یادگار محلہ، قزلباش محلہ اور خومر کی جانب سے متفقہ امیدوار شیردل خان کو بھی نگران کابینہ میں شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار یادگار یوتھ فیڈریشن اور یادگار ویلفیئر سوسائٹی کے رہنماوں وحید اللہ، یاسرعرفات قریشی، عالمگیر، نزاکت حسین، شفیق ،وحید احمد، عدنان، شرافت عمیر اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شیردل خان ایک سماجی شخصیت ہونے کے علاوہ ہر وقت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے بڑھ چڑھ کر خدمات سرانجام دی ہیں اگرمطالبہ پورا نہ ہوا تو احتجاج کی کال دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button