گلگت بلتستان

ایس پی گلگت اسحاق حسین، کی صحافیوں کے ساتھ خصوصی بات چیت

2 (2)گلگت( فرمان کریم) ایس پی گلگت اسحاق حسین نے اپنے چارج سنھبالتے ہی پہلی دفعہ صحافیوں کے ساتھ نشست کیا۔ پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ اکیسویں ترمیم کے تحت گلگت میں بھی غیر مقامی اور مدارس کے کی چھان بین جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے شہر میں وال چاکنگ، لاوڈسپیکر کا غیر قانونی ا ستعمال اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی ہے۔ ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامیتاز کاروائی کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب سے آئے ہوئے ایک شخص نے لاوڈ سپیکر پر اشتعال انگیز تقریر کئے تھے جو بھاگ کے دوبارہ پنجاب گیا ہے پنجاب حکومت کے ساتھ ان کے خلاف رابطے میں ہیں۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں پر نظر رکھنے کی سختی سے ہدایات کی گئی ہے۔ ایس پی گلگت کی خصوصی احکامات پر پولیس اہلکاروں نے شہر کے مرکزی شاہراہوں پر ناکہ لگا کر گاڑیوں اور مسافروں کی چیکنگ کی۔ پیر کے روز ایئرپورٹ ، یادگار چوک، کلمہ چوک، شاہراہ قائداعظم خومر اوراندرون شہر اور باہر جانے والی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے گاڑیوں کی جامہ تلاشی لے لی گئی۔ اور غیر مقامی افراد کے شناختی کارڈ کی بھی چھان بین کی۔ اسپیشل برانچ کے اہلکار ان کارکنوں اور مدارس پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ شکر ہے کہ گلگت میں مدارس کسی غیر مثبت سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے اشارہ نہیں مل رہا ہے۔ غیر مقامی افراد قانونی طریقے سے شہر میں کاروبار کرسکتے ہیں اگر غیر مقامی افراد کے پاس دستاوزات اگر نہیں ہوں تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ان غیر قانونی طریقے سے شہر میں رہنے والے غیر مقامی افراد کے خلاف ہر روز کاروائی کی جارہی ہے۔ اب تک کافی افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ شہر میں امن امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ شہر کے مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کیا گیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ شہر میں جہاں بھی فائرنگ کے واقعات رونما ہو گا متعلقہ ایس ایچ او سے بازپرس کی جائے گی۔محکمہ پولیس نے شہر میں ہونے والے واردتوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ شہر میں غیر مقامی بھکاروں کی آمد سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس ہمیں احساس ہے اور بہت جلد ان غیر مقامی بھکاروں کو شہر بدر کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button