سیاحت

شندور ویلفیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پشاور میں امن اور فروغ سیاحت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

unnamed[4]

چترال(نادرخواجہ سے) شندور ویلفئیر آرگنائزیشن (جی بی سی ) کے زیر اہتمام پرامن شندوراور فروغ سیاحت کے موضوع پر پشاور میں ایک روزہ سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں خیبر پختونخوا حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کے نمائندگان اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر کے افراد اراکین اسمبلی اور اہل قلم شرکت کریں گے اس بات کا فیصلہ ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس میں شندور ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر محمد علی مجاہد ، پی ٹی آئی چترال کے رہنما حاجی رحمت غازی ، ایم پی اے سلیم خان ، سابق ڈی سی چترال ، ڈپٹی ہوم سیکرٹری لاء رحمت اللہ وزیر ، سابق ڈی سی سکردو، ڈپٹی سیکرٹری ہوم ایڈمن راجہ فضل خالق ، قلم قبیلہ چترال کے صدر ذاکر محمد زخمی اور سپورٹس رائنٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نادرخواجہ ، رضیت بااللہ نے شرکت کی اجلاس میں دونوں حکومتوں کو اعتماد میں لیکر سیمینار کو کامیابی سے انعقاد کے لئے متعلقہ حکام سے اعلی سطح پر رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں مختلف کمیٹیان تشکیل دی جائیں گی کمیٹی کا اگلا اجلاس 2فروری بروز پیر کو ہوگا جس میں سیمینار کے انعقاد کی تاریخ اور پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button