معیشت

شگر لنک روڈ کیلئے زمیں دینے والے افراد تین سال گزرنے کے باوجود معاوضوں سے محروم

255566,xcitefun-shigar-valley-6شگر(عابد شگری)  دسکور اور کینہ پی کے لنک روڈ کیلئے زمین دینے والے افرادتین سال گزرنے کے باؤجود زمین کی معاوضوں کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور مگرسرکار زمین کی معاوضہ دینے کا نام ہی نہیں لیتا۔تفصیلات کیمطابق شگر کے مین روڈ سے دسکور کو ملانے اور یوسی مرہ پی میں کینہ پی کو ملانے کیلئے بنائی گئی لنک روڈ کیلئے زمین فراہم کرنے والی افراد تین سال گزرنے کے باؤجود زمین کیمعاوضوں کی حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکر کھانے پر مجبور ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھا کہ پٹواڑی سے لیکر کمشنر بلتستان تک کے آفسوں کی دروازے کھٹکھٹانے کے باؤجود فائل یہاں سے گیا ہے کے علاوہ کوئی حوصلہ افزاٗ جواب نہیں ملتا۔ اس لنک روڈ کیلئے وہاں کے باسیوں نے سینکڑوں پھلدار اور غیر پھلدار درخت اور زمین پر لگی فصلین تباہ کرتے ہوئے قربان کیا تھا۔لیکن سرکار کی جانب سے تین سال گزرنے کے باؤجود معاؤضہ نہ ملنے پر یہ افراد سخت مایوس ہیں۔ان لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ کہ اگر ان زمینوں کی معاؤضہ فوری طور نہیں دیا گیا تو کاشت کاری کے شروع ہوتے ہی وہ سڑک کو ختم کرکے پھر انہیں اپنے کھیتوں میں شامل کرنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button