گلگت بلتستان

ہنزہ جیمز اینڈمنرلز ایسوسی کا اجلاس، نگران وزیر اعلی سے معدنیات کے نقل حمل پر سے پابندی اٹھانے کی اپیل

ہنزہ نگر (اکرام نجمی) ہنزہ جیمز اینڈ منرلز ایسوی ایشن کاایک اہم اجلاس کریم آباد ہنزہ میں منعقد ہوا جس میں تمام ممبران و عہدادران نے شرکت کی اجلاس میں شریک ممبران نے نگران وزیر اعلی شیر جہاں میر سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں موجود معدنیات کے نقل حمل پر پابندی کی وجہ سے اس شعبے سے منسلک افراد شدید متاثر ہیں اور کئی افراد کو بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے معشیت پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

gems-from-nagar-sumayar-hunza-gems-gilgit-gems

اجلاس میں شریک ممبران نے نگران وزیر اعلی سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ معدنیات کی نقل حمل پر عائد پابندی کو ختم کرکے علاقے میں موجود اس شعبے سے منسلک افراد کو معاشی بحران سے بچایا جائے تاکہ اس شعبے سے منسلک افراد کا روزگار بحال ہو اور اپنے خاندان کی کفالت کرسکے اس پابندی کے ہٹانے سے نہ صرف اس شعبے سے منسلک افراد کی بحالی ہوگی بلکہ علاقے میں بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا اورنگران کابینہ کا یہ قدم علاقے سے غربت کی کمی میں مددگار ثابت ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button