کھیل

شندورفسٹیول کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے امن سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ

cl pic 1

پشاور(نادرخواجہ سے) شندور ویلفئیر آرگنائزیشن جی بی سی اور چترال کے عوامی نمانئدوں کا اعلی سطحی مشترکہ اجلاس میں جشن شندور اور فروغ سیاحت کے لئے امن سمینارکے انعقاد کے لئے لائحہ عمل طئے کر لیا گیا اور مشترکہ مسودہ کی منظوری دیدی گئی جو عنقریب وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو پیش کی جائے گی۔اجلاس میں چترال سے اراکین اسمبلی سلیم خان ، فوزیہ بی بی ، پی ٹی آئی کے رہنما رحمت غازی ، سابق ڈی سی چترال رحمت اللہ وزیر ، سابق ڈی سی سکردو فضل خالق ، شندور ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر محمد علی مجاہد ، قلم قبیلہ چترال کے صدر ذاکر محمد زخمی ، چترال جرنلسٹ فورم کے صدر ذولفقار علی شاہ ، سینرصحافی عبدالودود بیگ ، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر نادر خواجہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سیمینار کے انعقاد کامقصد گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا بالخصوص چترال کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور سیاحت کو فروغ دینا ہے سیمینار میں گلگت اور صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاسی ، سماجی اور دانشور ، صحافی شرکت کریں گے۔سیمنار میں صوبے میں سیاحت کے فروغ اور شندور فسٹول کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تجاوزیر پیش کئے جائیں گے اجلاس میں مسودے کی منظوری کے علاوہ سیمنار کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button