گلگت بلتستان

اسسٹنٹ کمشنر شگر کی پی ڈبلیو ڈی کو عوامی اہمیت کے حا مل منصوبوں پر ترجی دینے کی ہدایت

Assistant Commisioner copyشگر(عابد شگری ) اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین نے پی ڈبلیو ڈی کے ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے ان کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔جبکہ شگر کے سڑکوں پر غیر ضروری اور غیر قانونی تمام سپیڈ بریکر کو ختم کیا جائے۔ پیر کی روز اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین نے محکمہ تعمیرات عامہ،واٹر اینڈ پاور اور پی ایچ ای کے ایس ڈی اوز کو آفس بلا کر ان سے ان محکموں میں جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلات معلوم کی۔ایس ڈی اوز نے اسسٹنٹ کمشنر شگر کو شگر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ترجیحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر شگر نے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ شگر میں جاری منصوبوں اور لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترجیجی اور ہنگامی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔انہوں نے محکمہ بی اینڈ آر کے ایس ڈی او کو ہدایت کی کہ وہ شگر کے سڑکوں پر توجہ دیتے ہوئے سڑکوں پر بے جا اور غیر قانونی سپیڈ بریکر کو ختم کریں۔برقیات کے ایس ڈی او کو ہدایت کی کہ شگر میں بجلی بغیر تعطلی کے برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کریں جبکہ ہسپتال کو درپیش کی بجلی کی مسائل کو یکم مارچ سے پہلے حل کریں۔پی ایچ ای کے ایس ڈی او کو ہدایت کی کہ انٹر کالج شگر میں پینے کے پانی کی مسئلے کو یکم مارچ سے پہلے حل کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button