سیاست

الیکشن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں اورخواتین کو نمائندگی دی جائے، ڈاکڑ کنیزفاطمہ

[]]]]]]]]]]382

سکردو ( جونئیر شگری سے )
نوجوا ن ہی کسی قوم کی تقدیرے بدل سکتی ہے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے مسائل کے لئے پالیسی مرتب کیا جائے عوام جدید سیاست کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں آئندہ الیکشن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا چناؤ کرے. اسمبلی انتخابات میں خواتین کو نمائندگی دے دیا جائے.

ان خیالات کا اظہار یوتھ ایم ۔ این۔ایز نیشنل یوتھ اسمبلی ڈاکڑ کنیزفاطمہ او ر توصیف شگری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ اسمبلی کے ممبران کا سیاسی وژن نہ ہونے کی وجہ سے نئے سیٹ اپ سے عوام کو فائدہ نہیں پہنچ سکااسی لئے عوام اور نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آنے والے الیکشن میں اچھے حکمرانوں کی چناؤ کرے انہوں نے مزید کہا موجودہ نگراں صوبائی کابینہ میں خواتین کی مناسب نمائندگی نہ ہونے پر افسوس ہے علاقے میں اہل اور نمائندے کے لئے موزوں ترین خواتین ہونے کے باؤجود ہمیشہ سے باہر سے سفارشی خواتین کو مسلط کیا جاتا ہے جس کے بعد ہم شکلیں دیکھنے کو ترستے ہیں سکردو کی خواتین کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بار بار انہی لوگوں کو سیاست کا موقع دیا گیا جنہوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے علاقے کو ہمیشہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی گلگت بلتستان اس جدید دور میں بھی ضروریات زندگی سے محروم ہے اور یہ سب سابقہ حکمرانوں کی کوتاہی کا نتیجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجواں کے کے پالیسی مرتب کیا جائے اور محکمہ امور نوجوں تمام اضلاع میں نوجوانوں سے مشاورت کے بعد یوتھ پالیسی ترتیب دے دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے سیاست کو گندگی سے پاک کرنے کے لئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے حکمرانوں کو پالیسی سازی کے عمل میں نوجوانوں کو شریک کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button