گلگت بلتستان

سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی میں مجلس وحدت المسلمین کا ساتھ دینگے، قراقرم نیشنل موومنٹ

گلگت(نعیم انور) قرارقرم نیشنل موومنٹ گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری تعارف حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین کی طرف سے گلگت بلتستان کو کشمیر طرز سیٹ اپ دینے اور سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی کے لیے تحریک چلانے کے اعلان کی بھرپور حمایت کرتے ہے کیونکہ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ 68سالوں سے حقوق سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 1952میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کے خاتمے اور مقامی آبادی اور زمینوں پر غیر مقامی قبضوں کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔حکومت ایک طرف گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ قرار دیتی ہے اور دوسری طرف گلگت بلتستان کے 28ہزار مربع میل علاقے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جو کہ 20لاکھ عوام کے ساتھ ذیادتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button