گلگت بلتستان

واٹر اینڈ پاور ڈپارٹمنٹ کا دورہ، نگران وزیر برقیات اور نگران وزیر اطلاعات کو تفصیلی بریفنگ دی گئی

info pix 3

گلگت(پ ر) صوبائی وزیرواٹراینڈ پاور عطیع اللہ اور صوبائی وزیراطلاعات عنایت اللہ شمالی کومحکمہ واٹراینڈ پاور کی جانب سے بجلی لوڈشیڈنگ پرقابوپانے اور ضلع گلگت میں جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ،گلگت شہر اور گردونواح کیلئے بجلی کی منصفانہ تقسیم اور مزیداصلاحات لانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر برائے واٹراینڈ پاور عطیع اللہ اور وزیراطلاعات عنایت اللہ شمالی کومحکمہ واٹراینڈ پاور کے حکام نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر محکمہ برقیات کے سینئر حکام غلام مرتضیٰ، سمیت دیگر آفیسران موجودتھے۔ بریفنگ کے دوران ضلع گلگت میں بجلی کی ترسیل ،صارفین سے بلات کی وصولی کی مدمیں وصول شدہ رقم ،ریکوری کے حوالے سے نظام اور میٹرز کے حوالے سے بھی حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔ برقیات حکام نے کہاکہ پچھلے سالوں کی نسبت گلگت کے نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر ہے اور مزیدبہتری لانے کی کوشش جاری ہے۔ بریفنگ کے دوران وزیر برائے واٹراینڈ پاور نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی کرداراداکرے۔ برقی آلات کے استعمال سے گریزکیاجائے ۔ ایسے دکاندار جوبھاری برقی آلات فروخت کرتے ہیں ۔ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ غیرقانونی کنکشنز کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ اس موقع پر 18 میگاواٹ نلتر کی مرمت اور اصلاحات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی نے کہاکہ گلگت بلتستان ہماراگھر ہے۔ نگران حکومت ہر شعبے کی بہتری کے لئے اقدامات کرے گی۔ سرکاری آفیسران اور جملہ سٹاف جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیدیں۔ ہم عہدکرتے ہیں کہ جہاں کہیں بھی اصلاحات کی ضرورت ہو نگران حکومت صف اول کاکردارادا کرے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبارسے بھی اہمیت کاحامل خطہ ،اسکی آبیاری کیلئے ہمیں بڑھ چڑھ کر کردارادا کرناہوگا۔ من حیث القوم ہمیں سیسہ پلائی دیوار بناکر اپنے خطے کی تعمیروترقی کیلئے کمرکسنا ہوگا۔ ہم نے اپنے خطے کوگل گلزار بنانا ہے ۔ ہراچھے کام کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسائل کے حل کیلئے ہرممکن ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

info_pix_1

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button