سیاست

میر غضنفر علیخان کو گورنر بنایا جائے، نمبرداروں کا مطالبہ

ہنزہ نگر(اجلال حسین ) سب ڈویثرن ہنزہ کے مختلف علاقوں کے نمبر دار دارن کا ا یک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز علی آباد منعقد ہوا جس میں سابق چیف ایگر یکٹو گلگتghazanfar بلتستان رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میرغضنفرعلی خان جسیے نڈر بے باک اور تعصب سے بالا تر شخصیت کو گورنر بنانا علاقے کی اہم ضرورت ہے یقینایہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ میر غضنفر علی خان ایک بین الاقوامی شخصیت ہے۔جہاں میر غضنفر علی خان اور انکے ابا واجدا کا عظیم اور مخلص دوست ملک چائینا کے ساتھ قدیم ایام سے گہری دوستی اور بہترین تعلوقات رہے ہیں۔وہاں برطانیہ کے تاج داروں کے ساتھ بھی خوش کن تعلوقات رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ میر غضنفر علی خان کی دعوت پر بر طانیہ کے شہزادہ چارلیس نے ہنزہ کا خصوصی دورہ کیا ۔علاوہ ازیں 1974میں میری نظام کے خاتمے کے بعد جب گلگت بلتستان میں جمہوری انداز میں اپنے نمایندے منتخب کرنے کا وقت آیا تو عوام ہنزہ نے متعدد بار میر غضنفر علی خان اپنے ووٹ کے زریعے منتخب کر کے میر غضنفر علی خان کے کردار اور صلاحیت پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔

اجلا س میں انھوں نے مزید کہاکیونکہ میر غضنفر علی خان کے والد محترم میر محمد جمال خان نے علاقے اور بلخصوص اسلامی جمہوریائے پاکستان سے اپنی یکجہتی ااور محبت کے خاطر میری نظام میں ہی پاکستان کی معاشی ترقی کے خاطر شاہراہ قراقرم ہائے وئے چاینہ کے ساتھ معاہدہ کیا جو پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم سنل میل رہا ۔ یہی وجہ ہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے میر محمد جمال خان کی پاکستان سے محبت اور دلی وابستگی کی اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریا ئے پاکستان کی جانب سے میر محمد جمال خان کو اعزازی میجر جنرل اور ہلال پا کستان کے اعزازات سے نوازہ گیا ہے۔ ان جیسی ہر حقیقت حالت کے باوجود میر غضنفر علی خان کو گورنر نہ بنایا گیا تو یہ تصور کیا جائے گا کہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کی یہاں پر کوئی مقام نہیں جس کا منفی اثر یقیناً پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت پر ہی پڑے گا۔اجلاس میں اعلیٰ نمبر دار علی مدد، نمبردار محمد اسلم ، نمبردار مشغول ، نمبر دار بلبل جان ، اعلیٰ نمبردار مجید خان ، نمبردار احسان علی، نمبردار کریم خان، نمبردار شاہ گل حیات ، نمبردار رحمت علی، نمبر دار شاہ منصور، نمبردار امیر جان ، نمبردار سلطان اور دیگر نمبرداران شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button