گلگت بلتستان

١٥ فروری سے نوجوانوں کے لیے سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کیے جائینگے، زوار قلب علی وزیر بلدیات

گلگت( ریاض علی سے) نگران وزیر بلدیات گلگت بلتستان زوار قلب علی نے کہا ہے کہ 15فروری سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نوجوانوں کے لئے سیاسی شعور

قلب علی، نگران وزیر بلدیات
قلب علی، نگران وزیر بلدیات

وآگاہی کے لئے سمینارز و کانفرنسزکا انعقاد کیا جائے گا ۔گلگت بلتستان کی سیاست میں نوجوانوں کا کردار بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو بھر طور پر حصہ لینے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے نوجوانوں کو سیاسی کردار اد ا کرنے کی وقت آگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن فکر سخن نگرکے بانی صدر ڈاکٹر اسماعیل ناشاد کی قیادت میں ملنے والی انجمن فکر سخن نگر کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن کا بھی انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کا ر لایا جائے گا۔ جنرل الیکشن کے لئے 20کروڈ روپے کی ضرورت ہے تو اس کے ساتھ 2کروڈ روپے کی اضافے کے ساتھ بلدیاتی الیکشن بھی ہو سکتا ہے۔ بلدیاتی انتخابات ہونے سے نچلے سطح کے عوام کو حقوق میسر ہو سکتے ہیں۔ بلدیاتی اداروں میں کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں ہے ان کو دورست کرنے کی کو شش کی جارہی ہے۔ بلدیاتی ادروں کا فنڈز مناسب طریقے سے استعمال نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بغیر گلگت بلتستان میں خوشحالی ممکن نہیں ہے لہذا بلدیاتی الیکشن کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button