سیاست

انجیئر اسماعیل جیسا لیڈر چاہیے، ٹھیکیدار فدا حسین

خپلو(نمائندہ خصوصی) ٹھیکیدار فدا حسین سلترو غاغلونے کہا ہے کہ انجینئر اسماعیل کاغاغلومیں مڈل سکول کا قیام عوام دوست پالیسی کا نتیجہ ہے ہم ان کے مشکور ہیں۔ انجینئر اسماعیل نے ہمیشہ غریب عوام اور علاقے کی ترقی و تعمیر کیلئے اہم کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی تعلیم اور صحت کے حوالے سے اہم اقدامات کے بارے میں عوام پرامید ہیں،آئندہ بلدیاتی الیکشن میں غاغلو سے بھرپور حصہ لونگااور عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ انجینئر اسماعیل جیسا اور اچھے سیاسی لیڈر مشہ برو م کے عوام کیلئے باعث فخر ہے۔کچھ سازشی عناصر غلط بیانی کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن رہے ہیں،مشہ بروم میں جتنا ریکارڈ کام انجینئر اسماعیل کے دور میں ہوئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی،خصوصا مشہ بروم کے عوام انجینئر اسماعیل کو تین مرتبہ منتخب کرنا ان کی عوام دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور آئندہ بھی ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں انہوں نے کہ ایک بار پھر انجینئر اسماعیل الیکشن میں کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کرینگے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button