گلگت بلتستان

سانحہ حیات آباد پشاور کے خلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرے، مجرمین کی سرکوبی کا مطالبہ

گلگت میں سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
گلگت میں سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

گلگت( فرمان کریم) سانحہ پشاور کے خلاف شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے الگ الگ احتجاج کیا۔ شعیہ علماء کونسل نے پونیال روڈ پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا ۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے شہید کپٹین ضمیر عباس چوک پر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر اسلامی تحریک دیدار علی، شیخ عاشق حسین ناصری اور دیگر نے کہا کہ ابھی سانحہ شکار پور کا زخم بھرا نہیں کہ دہشت گردوں نے ہمیں ایک اور زخم دیا مگر ہم ان دہشت گردوں سے خوف زدہ نہیں ہے۔ ملت تشیع دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اور دہشت گردوں کو اُن کے ناپاک اعزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ ان دہشت گردوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کی ہے۔ حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور جیلوں میں پھانسی کے منتظر دہشت گردوں کو جلداز جلد پھانسی دی جائے۔ اور حکومت ہمیں مکمل تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر ملت تشیع خود اپنے حفاظت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button