کھیل

چترال بیڈمینٹن کلب کا اجلاس، نئے عہدیداران کی تقرری عمل میں لائی گئی

Batmantan

چترال( بشیر حسین آزاد)11 فروری 2015ٍٍ ، بروز بدھ دوپہر 2بجے مقامی معاون تنظیم (ICDP) کے ہال میں بیڈمنٹن کلب (ز) کا اجلاس منعقد ہوا۔ چترال کے مختلف علاقوں (دروش، بونی، مستوج، گرم چشمہ، چترال ٹاون) سے تعلق رکھنے والے19 بیڈمنٹن کلبز کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبد الرحمت نے کی اور حسین احمد (یوتھ ڈیولپمنٹ آفیسر، کوآرڈینیٹر ملک سعد شہید میموریل اسپورٹس ٹرسٹ) نے اجلاس میں سہولت کاری کے فرائض سرانجام دیے۔ اجلاس کا باقاعدہ آ غاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں چترال میں بیڈمنٹن کے کھیل کو فروغ دینے کے حوالے سے غور ہوا۔ حسین احمد نے اجلاس کو تاریخی اہمیت کا حا مل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چترال میں (Indoor Games) کی طرف پہلا قدم ہے۔انہوں نے ہر کھیل کو پروفشنل انداز میں آگے لے جانے کی ضرورت پر زور دیا کہ کھیل محض ورزش اور تفریح طبع کا ذریعہ ہی نہ رہے بلکہ بطور پیشہ بھی اپنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ایک انڈسٹری بن چکی ہے جسکے ثمرات چترال کے کھلاڑیوں تک بھی پہنچنا چاہیے۔ عبدالرحمت (DSO) نے اپنے خطاب میں کھیلوں کی فروغ کے لئے حکومت کی کوششوں سے شراکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں کی فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کھیلوں کے ساتھ اپنی ذاتی دلچسپی کا بتایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بطور اسپورٹس آفیسر، چترال میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذشت نہیں چھوڑے گا اور یہ خوشخبری بھی دی کہ بہت جلد چترال میں دو اسٹیڈیمز پر کام شروع ہو جائیگا۔اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ بیڈمنٹن کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے ایسوسی ایشن بنانے کی ضرورت ہے۔ خفیہ ووٹنگ(Secret Ballot Voting) کے ذریعے عہداداروں کا جمہوری طریقے سے انتخاب ہوا۔ جسکے نتیجے میں شاھد جلال مغلاند بیڈمنٹن کلب ایسوسی ایشن کے صدر، نوید اقبال دنین بیڈمنٹن کلب نائب صدر، اور طارق امجد بیڈمنٹن کلب مستجاپاندہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ محمد مہتاب بیڈمنٹن کلب ریحانکوٹ، شفیع الرحمن بیڈمنٹن کلب گولدور، اور عطاء اللہ بیڈمنٹن کلب بلچ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبرز منتخب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبد الرحمت نے منتخب ہونے والے عہداداروں کو مبارک باد دی اور اپنے مکمل تعاوں کا یقین دلایا۔آپ نے اپریل کے آخر میں آ ل چترال بیڈمنٹن ٹورنامنٹ حکومتی سطح پر کرانے کا وعدہ کیا اور جون کے مہینے سے پہلے پہلے چترال کے ہر بیڈمنٹن کلب کو ضروری ساماں مہیا کرنے کا اعلا ن بھی کیا۔ حسین احمدنے بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا کہ یہ ایسو سی ایشن خیر کا وسیلہ ہو اور علاقے کی نیک نامی کا باعث ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button