کھیل

گلگت میں جوش گیمز کاآغازہوگیا،

4

گلگت( فرمان کریم) آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جوش گیم کاآغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رضوان علی ممبر ریجنل آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ تھے۔ جوش گیم میں والی بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس،فٹبال ،اتھلیٹکس اور دوسرے گیم شامل ہے۔ جس میں 16 سال سے کم عمر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ مثبت اور صحتمند سرگرمیاں کا انعقاد ضروری ہے۔ کھلاڑی اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے ملک ، علاقے اور خاندان کا نام روشن کرے۔گلگت بلتستان میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگر موقع ملے تو گلگت بلتستان کے یوتھ پوری دنیا میں گلگت بلتستان اور پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ اور الحمد اللہ گلگت بلتستان کے یوتھ نے کھیل کے میدان ہو یا تعلیمی کا شعبہ ہر مقام پر اپنے خطے کا نام روشن کیا ہے اُنہوں نے کہا کہمثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے معاشرے کی اصلاح کا موقع ملتا ہے۔ کھلاڑی اپنے ملک کا امن کے سفیر ہوتے ہیں دوسرے ملک میں جاکر اپنے ملک کا پرچم بلند کر کے امن کا درس دیتا ہے۔اُنہوں نے یوتھ کے لئے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد پر آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آیندہ بھی نوجوانوں کے لئے ایسے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد میں کردار ادا کر ئیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button