گلگت بلتستان

سٹیٹ سبجیکٹ رول لاگو نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے حقوق غضب ہو رہے ہیں، کانفرنس سے مقررین کا خطاب

گلگت( فرمان کریم) آل پارٹیز نیشنل الائنس اور قراقرم نیشنل موومنٹ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان: "گلگت بلتستان مسلہ کشمیر کے تناظر میں” سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان جموں وکشمیر میں آزادانہ رائے دہی کے لئے اقوام امتحدہ اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے اور ان کے تمام علاقوں میں الگ الگ خود مختار آئین ساز اسمبلی کا قیام عمل میں لائے ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے کہا کہ 67 سالوں پاکستانی حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔ اسلام آباد سرکاری نے غیر مقامی بیوروکیریٹس کو علاقے پر مسلط  کیا ہے۔ اور علاقے کی تاریخ  و ثقافت کو چھینا جا رہا ہے. 1971 کے اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو معطل کرکے ہمیں مذید غلامی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ سبجیکٹ رول نافذ نہ ہونے سے ہمارے حقوق غصب ہو رہے ہیں۔ حکمرانوں نے ہمیں ے روزگاری، غریب اور دہشت گردی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر کا مسلہ ایک جیسا ہے۔ انٹرنیشنل سامراج نے گلگت بلتستان پر نظریں مرکوز کیا ہے۔ ہمارے روٹس اور جغرافیائی حدود کو ختم کردیا گیا ہے ہمارے وسائل پر قابض ہو رہے ہیں۔ گلگت بلتستان ایک احساس خط ہے۔ حکمران ہمیں آپس میں لڑوا کر ہمارے اوپر مسلط ہونا چاہتے ہیں۔ اب بھی وقت ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام آپس میں متحدہ ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کرے۔کا نفرنس کے آخر میں متفقہ طور پر ایک قراداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت گلگت بلتستان جموں وکشمیرمیں پروزی(Proxy) فورا بند کردیں۔ گلگت بلتستان کے تما م تاریخی راستے استور آزادکشمیر، سکردور لداخ ،کارگل، غذر تاجکستان روڈ فوری طور پر کھول دیا جائے۔ گلگت بلتستان کے وسائل پر وہاں کے عوام کو حق ہے اس لئے غیر مقامی لیز کا سلسلہ بند کی جائے۔ گلگت بلتستان میں سٹیٹ سجبیکٹ رول کو فعال بنایا جائے۔

کانفرنس سے یسینٰ انجم سکرٹیری جنرل اپنا ، میر افضال سلیریا صدر کشمیر نیشنل پارٹی، اظہر احمد کاشمیری مرکزی رہنما نیشنل عوامی پارٹی، سید طاہر شاہ سکرٹیری جنرل متحدہ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی ، ملک وسیم کاشمیری چیئرمین کشمیر سٹوڈنٹس فیڈریشن اور گلگت بلتستان کے رہنماوں محمد جاوید چیئرمین قراقرم نیشنل موومنٹ، فقیر شاہ صدر انجمن امامیہ، ڈاکٹر غلام عباس چیئرمین گلگت بلتستان نیشنل موومنٹ، سلطان مدد ، برھان اللہ ، یسصوب الدین رہنما ایم ڈبلیوایم ، ہدایت اللہ اختر، ایڈووکیٹ وزیر محمد شفیح، افتخار حسین اور فیضان میر وغیرہ نے خطاب کیا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button