گلگت بلتستان

غیر ملکی کوہ پیماؤں کی حفاظت کے لیے گلگت بلتستان پولیس میں خصوصی یونٹ قائم

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) گلگت بلتستان پولیس نے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی حفاظت کے لیے کمانڈوز پر مشتمل خصوصی یونٹ قائم کردیا یہ اقدام گزشتہ سال سانحہ نگا پربت میں دس کوہ پیماؤں کی دہشتگردی کے ایک واقعہ میں ھلاکت کے بعد اٹھایا گیا ھے انسپکٹر جنرل اف پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال کے مطابق بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے دنیا بھر سے آنے والے کوہ پیماؤں کی حفاظت کے پولیس یونٹ قائم کیا گیا ھے پہلے مرحلے میں 50 جوانوں کو اس یونٹ کے لیے فورس سے منتخب کیا گیا ھے جو نگا پربت کے بلند مقامات پر تعینات کیے جاینگے برف پوش چوٹیوں پر سخت موسمی حالات میں ڈیوٹی دینے کے لیے جوانوں کو کٹس فراہم کردی گئی ہیں گلگت بلتستان میں یہ پہلا موقع ھے کہ کوہ پیماؤں کی حفاظت کے لیے پولیس کمانڈوز کو مامور کیا جا رہا ھے جو ان کے ہمراہ خطرناک چوٹیوں پر خدمات سر انجام دینگے پولیس کے خصوصی دستے میں مزید پچاس جوانوں کو جلد ہی مزید شامل کیا جاے گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button