گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار بلندوبالا مقامات (ہائی ایلٹی چیوڈ) کے لیے مخصوص پولیس یونٹ قائم کیا گیا ہے

(Gilgit)IGP GB Zaffar Iqbal awan shaking hand with personnels of high altitute police unit
گلگت (پریس ریلیز) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان ،ستارہ امتیاز، کیو پی ایم، پی پی ایم کی ہدایت پر پہلی بار گلگت بلتستان پولیس میں High Altitude پولیس یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی سیکورٹی بہتر بنائی جاسکے۔ابتدائی طور پر High Altitude پولیس یونٹ 50 جوانوں پر مشتمل ہوگی اور مرحلہ وار اس میں مذید پچاس جوان شامل کئے جائینگے۔IGP گلگت بلتستان نے High Altitude پر سخت موسمی حالات سے نمٹنے کے لئے خصوصی طور پر بنائی گئی 12 عدد کٹس بھی SP دیامر کے حوالے کیں جو وہاں کی مشہور چوٹی سر کرنے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی حفاظت پر معموراہلکاروں کودیئے جائینگے۔اس موقع پر پولیس سربراہ نے کہا کہ پہلے ہمارے پاس نارمل وردی ہوتی تھی جو High Altitude پر خاص موقعوں کیلئے موزوں نہیں تھی۔لیکن اب اس نئی پولیس یونٹ کیلئے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خصوصی کٹس مہیا کر دی جائینگی۔جو انہیں برف سے لگنی والی بیماریوں سے بچائے گی ۔ظفر اقبال اعوان نے مذید کہا کہ High Altitude پولیس یونٹ کے جوان آئندہ سال نلتر میں ہونے والے سکینگ کے مقابلوں بھی شریک ہونگے۔یہ پولیس ایتھلیٹ ذاتی دلچسپی ،جسمانی فٹنس اور صلاحیت کی بناء پر چنے جائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button