سیاست

پاکستان عوامی تحریک کے وفد کا استور میں پرتپاک استقبال، دونوں حلقوں سے نمائندے انتخابات میں حصہ لیںگے

PTA WAHDATULLMSLMEEN PIC

استور (ابرارحُسین /عبد الوہاب) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی چیف کواڈینٹر ساجدبھٹی، علما وینگ پاکستان کے صدر سیدفرحت اللہ، صدر یوتھ وینگ پاکستان عوامی تحریک حافظ وقار آحمد،کواڈنیٹرگلگت بلتستان، عابداستوری نے پورے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے اپنے سیاسی دورے کے بعد استور میں بھی اپنا تین روزہ سیاسی دورہ مکمل کیا،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قایدین کی آمد کے موقعے پرتحریک منہاج القران اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکڑوں کارکنوں نے گوریکوٹ میں پر تپاک استقبال کیا۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماوں نے 2015کے الیکشن میں استور کے دونوں حلقوں سے اپنے نمایندوں کو الیکشن میں کھڑے کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس موقعے پر انھوں نے استور کے حلقہ نمبر 1کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور عوامی تحریک کے تمام کارکنان سے تفصلی بات بھی کی۔ مرکزی قایدین نے استور میں اپنی کابینہ کی بھی تشکیل دیتے ہوے پاکستان عوامی تحریک کی نئی کابینہ کا بھی اعلان کیا۔انھوں نے استور میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے نماندوں سے خصوصی طور پر املاقاتیں بھی کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قایدین کے دورہ استور کے موقعے پر سنی اتحاد کونسل کے جنرل سیکرٹری وزیر ظفراللہ خان بھی ساتھ تھے ۔ اس موقعے پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی چیف کواڈنٹرساجدبھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہم نے قاید تحریک علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت کے مطابق پورے پاکستان میں اپنی سیاسی مہم کا آغاز کیا ہے 2015کے انتخابات میں گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے پاکستان عوامی تحریک کے کنڈیڈیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ہم اپنے قاید کے مشن کو آگے بڑاتے ہوے ملک کو خوشحالی کی طرف لے جانے کی مہم کا آغاز کرچکے ہیں انشااللہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قایدین نے اپنے سیاسی دورے میں استور کے حلقہ نمبر ۱ میں بھی اپنی سیاسی مہم کا آغاز کیا شدید برف بھاری کے باوجود استور کے بالائی علاقے رٹومیں کارکنوں کے جلسے سے خطاب بھی کیا ۔عومی تحریک کے قایدین نے استور میں واحدت لمسلمین کے ضلعی دفتر میں بھی ان کے عہدارن سے ملاقات کی وحدت المسلمین استور کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدلواحد، نایب صدر عبداللہ خان اور دیگر عہداران نے عوامی تحریک کے مرکزی قایدین کا استقبال کیا اس موقے پرعوامی تحریک کے مرکزی قایدین نے وحدات لمسلمین استور کے رہنماوں سے سیاسی حالت پر گفت شندی بھی کی۔ شیخ حفاظت علی سے بھی عوامی تحریک کے مرکزی قایدین نے خصوصی ملاقات کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button