گلگت بلتستان

گھانچھے میں کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے حکم پر مقدمہ درج

گانچھے (حبیب الرحمان) ڈپٹی کمشنر گانچھے میر وقار احمد کاکریس گاؤں کا دورہ ۔نامکمل ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے چھ سال سے نامکمل اورل محلہ لنک روڑ کا معائنہ کیا. مقامی لوگوں کے مطابق متعلقہ ٹھکیدار منصوبے کے سات لاکھ روپے لے کر غائب ہو گیا ہے اور روڈ کو محلے کے عوام  اپنی مد د آپ گزشتہ دو ماہ سے روڈ کو مکمل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں جبکہ سکیم 2007میں ٹینڈرہوا تھا اور محکمہ تعمیرات عامہ نے متعلقہ ٹھکیدار کو ادائیگی کر کے سکیم کو کاغذات سے ختم کر دیا تھا ۔

اس سکیم کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکسین سے پوچھا گیا تو انہیں سکیم کے متعلق معلوم ہی نہیں تھا جبکہ ایس ڈی او جھوٹ پہ جھوٹ بول کر محکمے اور ایکسین کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ٹھکیدار کے خلاف ایف آئی آر کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کام مکمل نہ کرنے کے باوجود بھی ادائیگی دینے پر محکمہ تعمیرات کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button