گلگت بلتستان

ہنزہ میں نوجوان کھلاڑیوں اور رضاکاروں نے صفائی مہم شروع کردی

picture 001

ضلع ہنزہ نگر(اکرام نجمی)جاپان چوک فٹبال ایسوسی ایشن کریم آباد ہنزہ نے علاقے سے آلودگی کے خاتمے اور نالوں میں جمع کچرے کو سلف کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم کا آغازکیا اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے رضاکاروں نے علاقے کے نالوں میں موجود کچرے کو جلاکر اور زمین میں دفن کرکے عملی طور پر اس فلاحی کام کا آغاز کیا۔

اس موقعے پرنوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہنزہ ایک ٹورسٹ پوائنٹ ہے اور ہمارا روایت بھی یہی ہے کہ ہم آپنے ماحول کی خود سے حفاظت کرتے ہیں، تاکہ علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جاسکے ۔اس موقعے پر علاقے کے لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ نگر کے کاروباری مراکز کریم آباد اور علی آباد میں حکومت کی جانب سے اب تک میونسپلٹی نظام کے قیام میں تاخیر کی وجہ سے خوبصورت علاقہ کچرے کا ڈھیر بنتا جارہا ہے جس کی وجہ مختلف قسم کے بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے ۔

یادرہے کہ ضلع ہنزہ نگر کے قیام کے پانچ سال پورا ہونے کے بعد بھی علاقے کے ہیڈ کواٹر کے تعین میں ناکامی کے ساتھ ساتھ علاقے کے کاروباری مراکز میں میونسپلٹی کے قیام میں بھی حکومت ناکام رہی ہے اور علاقے میں ماحولیاتی آلودگی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے۔ اس تمام صورتحال میں علاقے کے نوجوانوں کا اپنی مدد اپ کے تحت چلائے جانے والے اس مہم کو خو ش آئند قدم کہا جاسکتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button