تعلیم

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نلتر کے پانچ بچوں کی تعلیمی کفالت اپنے ذمہ لے لی 

10849017_1634022446819441_8202358423202988180_o

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) پاکستان سکی فیڈریشن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان وادی نلتر کے پانچ سکی پلیرزبچوں کی تعلیمی کفالت کا معاہدہ طے پاگیا ہے.

پاکستان سکی فیڈریشن کے صدر ائیر مارشل یوسف اور ڈاریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان ھونے والے ایگریمنٹ کے تحت وادی نلتر کے پانچ بچوں کے تعلیمی اخراجات سول ایوی ایشن اتھارٹی ادا کرے گا اور سکی فیڈریشن ان بچوں کو سکی کھیل کا سامان اور تربیت فراہم کرے گا.

یہ معاہدہ نلتر سے تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے اور سکی کھیل میں ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد دے گا.

منصوے کے تحت اگلے مرحلے میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کے لیے بھی تعلیمی اخراجات کی ادایگی کی جاے گی.

پہلے مرحلے میں جن پانچ طلبہ کا انتخاب کیا گیا ھے ان میں وقاص عظم، ضیا الرحمان ،فیاض عالم ،عبدالرزاق اور طاھر عباس شامل ہیں جن کے تعلیمی اخراجات کے لے 5 لاکھ روپے سالانہ خرچ ھونگے.

یاد رہے کہ گلگت کے مضافاتی وادی نلتر کو یہ اعزاز حاصل ھے کہ یہاں سے تعلق رکھنے والے سکی پلیرز نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کو قوم کا نام روشن کیا ھے اور اس جنت نظیر وادی میں پاکستان کا سب سے بڑا سکی سلوپ ھے اور سکی سکول بھی موجود ھے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button