گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں محرومیوں کا سلسلہ جاری رہا تو عالمی طاقتوں اور اداروں سے مدد طلب کریں گے، ممتاز وکلاء امجد حسین اور محمد عیسی کا پریس کانفرس سے خطاب

11030552_404444076385187_1626258632_o
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) گلگت بلتستان کے وکلا اور سیاسی شخصیات نے کہا ھے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو 67 سالوں سے مسلہ کشمیر کے نام پر دھوکہ دیکر جمہوری غلام بنا کر رکھا گیا ھے حکومت پاکستان بلا تاخیر گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی انسانی ،آئینی ،سیاسی ،اور معاشی حقوق دے اگر متنازعہ علاقہ قرارا دیکر حقوق سے محروم رکھنے کا سلسلہ جاری رھا تو عالمی طاقتوں اور بین الاقومی ادروں سے مدد طلب کی جاے گی وفاق کا طرز عمل گلگت بلتستان میں بھی بلوچستان جسے حالات پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ھے صدر ،وزیراعظم ،چیف جسٹس اور آرمی چیف گلگت بلتستان کی آئینی حقوق سے محرمی کا نوٹس لیں جمرات کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ممبر گلگت بلتستان کونسل امجد حسین ایڈووکیٹ ،محمد عیسی ایڈووکیٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستان سے الحاق کیا ھے لیکن 67 سالوں سے یھاں کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ھے پاکستان سے رشتہ جوڑنے کے بعد بھی یھاں کے عوامی ان حقوق سے محروم ہیں جو دیگر پاکستانیوں کو حاصل ہیں آئین پاکستان کے تحت گلگت بلتستان کے باسی بھی ان حقوق کے حق دار ہیں جو ملک کے دیگر عوام کو حاصل ہیں 18 ویں ترمیم کا نفاذ بھی گلگت بلتستان میں اس طرح کیا جاے جسے 21 ویں ترمیم کا نفاذ کیا گیا ھے سزائیں اور پھانسی دینا ہو تو 21 ویں ترمیم بغیر تاخیر کے گلگت بلتستان کونسل کو بھی بائی پاس کر کے نافذ کردی جاتی ھے اور جب 18 ویں ترمیم کے تحت صوبائی خودمختاری اور حقوق دینے کی بات آتی ھے تو گلگت بلتستان کو متنازعہ قرار دیکر حقوق سے محروم کردیا جاتا ھے انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان متنازعہ ھے تو پاک چین تجارتی رہداری اور دیگر میگا پروجیکٹس کے معاہدے وزیراعظم پاکستان کس حیثیت کر رہےہیں ……؟ گلگت بلتستان کے عوام پاکستانی بنا چا ھتے ہیں ان کو قومی دھارے میں شامل کر کے حقوق ملنے چا ہیں وکلا رہنماؤں نے کہا حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے عوام میں احساس محرومی میں اضافہ ہو رہا ھے اور اس خطے میں بلوچستان جسے حالات پیدا ہو سکتےہیں اور یھاں کے عوام محرومیوں سے تنگ آکر عالمی برادری سے رجوع کرسکتے ھے ہمیں قومی شناختی کارڈ تو دیاگیا ھے لیکن آئینی حقوق نہیں ملے انہوں نے انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان سے غیر قانونی طور پر ایک جعلی نوٹفکیشن کے تحت انکم ٹیکس وصول کر رہا ھے اگر یہ علاقے پاکستان کا حصہ نہیں ہیں تو حکومت پاکستان کس طرح یھاں سے ٹیکس وصول کرسکتی ھے ………؟ ایک سوال پر ممتاز قانون دان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ھم نے اپنی پارٹی کے دور حکومت میں بھی ھر بڑے فورم پر اور گلگت بلتستان کونسل کے پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button