گلگت بلتستان

سیکیورٹی خدشات، ہنزہ نگر میں پولیس الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی

ہنزہ نگر ( بیورورپورٹ) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہنزہ نگر پولیس کی خارجی و داخلی راستوں پر ناکہ بندی ،ہنزہ نگر اور گلگت سکشن پر چلنے والی ہر قسیم کی ٹریفک کی سختی سے چیکنگ کی جاری ہے۔ہنزہ نگر کے مختلف بیریل پر ہنزہ نگر پولیس کے علاوہ گلگت سے بھاری تعداد میں پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔ مسافروں سے شناختی کارڈ طلب کرکے انفرادی شناخت کے بعد ضلع میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ مشکوک اور غیر مقامی افراد کے ضلع میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی اس کاروائی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن امان قائم رکھنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہے وہ نہایت حوصلہ افزا ہے اور آئندہ بھی علاقے میں امن امان کے لئے ایسے اقدامات ضروری ہے۔عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ اس کے لئے عوام کی جانب سے جو بھی تعاون درکار ہو بھر پور طریقے سے ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button