گلگت بلتستان

بونجی سے استور جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، ڈرائیور جان بحق

استور (سبخان سہیل) استور میں شدید طوفانی بارش اور برف باری کی وجہ سے بونجی سے استور آنے والی گاڑی GlT NCP 0846حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ گاڑی بکنگ لے کر استور آہارہا تھا۔ استور ڈویاں کے مقام پر پھتر گاڑی پر لگنے سے کار کا ڈرائیور عامر سہیل ولد عبدلمناف موقعے پر جان بحق ہوا۔جبکہ کار میں سوار دیگر دو افراد محفوظ رہے.

استور سے گلگت تک کا روڈ شدید برف باری میں مکمل تباہ حالی کا منطر پیش کررہا ہے۔ گاڑی حادثے کے بعد ان کی لاش ان کے آبائی گاوں بونجی راونہ کردی گئی ۔ بونجی میں ان کے آبائی قبرستان میں ان کی تدفین ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button