گلگت بلتستان

ضلع میں سکیورٹی صورتحال تسلی بخش ہے، سخت نگرانی کی جا رہی ہے: ایس پی میر طفیل احمد گھانچھے

گانچھے (محمد علی عالم ) ایس پی میر طفیل احمد نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع میں سکیورٹی کے فول پر وف انتظامات کئے گئے ہیں ضلع کے مختلف راستوں پر پولیس فورس ناکے لگا کر ہر گاڑی اور موٹر سائیکل کی تلاشی لی جارہی ہے شہر کے اندر غیر مقامی شخص کی مکمل تلاشی اورمعلومات لینے کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے کہا سکولوں میں بھی ضرورت کے مطابق سکیورٹی فراہم کریں گے ہر سکول میں پولیس فورس تعینات کرنا ممکن نہیں ہے اس کے علاوہ سکول انتظامیہ اپنے وسائل کے مطابق سکیورٹی انتظامات کریں ۔ہم نے دیکھا ہے کہ ضلع کے اکثر سکولوں کے چار دیواری ہی نہیں ہے

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت سکولوں میں سکیورٹی کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر کے پرائیوٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کے اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا اجلاس طلب کرنے کا مقصد سکولو ں میں سکیورٹی کے لئے تجویز لینا ہے اور یہ بھی دیکھنا ہے کہ ہم سکول انتظامیہ خود اپنے طور پر کیا انتظامات کر سکتے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ہر فرد اپنے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تعاون کریں ۔ جب تک معاشرے کے ہر فرد تعاون نہیں کریں گے صرف پولیس فورس کچھ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہ سکول ٹائم پر جو بھی غیر متعلقہ شخص سکول میں داخل ہوتا ہے اس کی مین گیٹ پر انٹری کریں۔اس کے علاوہ سکول میں داخلے کی صرف ایک مین گیٹ رکھیں۔ سکولوں میں طلبہ کو سکیورٹی کے حوالے سے بنیادی چیزیں بتانے کے لئے محکمہ پولیس نے ریٹائڑ پولیس آفیسران کی مدد لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے ہر سکول میں حاضر سروس آفیسران کا جا کر سکیورٹی کے حوالے سے ورکشاپز کرانا مکمن نہیں ہے اس لئے ریٹائڑ پولیس آفیسران محکمہ سہولت دے کر سکول تک پہنچائیں گے اور وہ سکول میں جا کر طلبہ اور اساتذہ کو سکیورٹی کے حوالے سے بنیادی چیزیں بتائیں گے اس کے علاوہ سکولوں کے آس پاس کسی بھی مشکوک افراد کی نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر پولیس کنٹرول میں اطلاع کریں ۔ اس کیساتھ تما پبلک مقامات پر پولیس کنٹرول نمبر کو آیزان کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سید ذاکر حسین نے کہا کہ بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں کی چاردیواری نہیں بنائی گئی اس کے لئے ہم متعدد بار اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا مگر ہمیں کوئی پیشرفت نہیں ہوا۔ حالیہ پشاور سکول واقع کے بعد سے سکولوں میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے چاہیے۔ کیونکہ دہشت گردوں کا نہ وکئی مزہب ہوتا ہے اور نہ کوئی دین ہوتاہے بغیر چیک کئے کسی بھی غیر شخص کو سکول میں داخل ہونے نہ دیا جائے ۔ اس کے علاوہ میٹنگ کے شرکاء نے سکولوں میں سکیورٹی کے حوالے سے اپنا اپنا تجویز دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button